رواں عمرہ سیزن میںگذشتہ سال کے مقابلے 30 لاکھ زیادہ، ڈیڑھ کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے

114
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

جدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی)گذشتہ ماہ کے وسط سے شروع ہونے والا عمرہ سیزن آئندہ سال7 جولائی تک جاری رہے گا جس دوران ڈیڑھ کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ المکرمہ میں رواں عمرہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ معتمرین کی رہائش کے لئے1,511 ہوٹلوں کے 219,350کمرے تیار کر لئے گئے ہیں جبکہ اس عمرہ سیزن معتمرین کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 لاکھ زیادہ رہے گی ۔رپورٹ کے مطابق مکہ میں حرم کے نزدیک کے اضلاع عزیزیا،الروعدا، اور قودائی کے ہوٹلز کی بکنگ ابھی سے 85 فیصد پرچلی گئی ہے۔اس مرتبہ ہوٹلوں میں سنگل روم کا اوسطاًکرایہ 350 سے 450 یا 500 ریال فی رات ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ فرق نہیں ہے جبکہ مسجدا لحرام کی انتہائی اطراف یا سامنے کے پر تعیش رائل سوٹس جہاں کی کھڑکیوں سے خانہ خدا صاف نظر آتا ہے،کا کرایہ گیارہ سو سے 1300 ریال فی رات ہے ۔