اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ کا امکان ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کا مجموعی حجم 19 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں رواں مالی سال کے دوران اضافے کی توقع ہے اور 2018-19ءکے اختتام پر ترسیلات زر 21 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔