رواں مالی سال میں بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 6.3 فیصد اضافہ

55
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے سات ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو 6.3 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی شرح ترقی 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی میں اضافہ کا بنیادی سبب ماہ جنوری 2018ءکے دوران شوگر اور سگریٹ انڈسٹری کی کارکردگی میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔