رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد ،افراط زر کی شرح 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

81
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ کا ستارہ مارکیٹ میں ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے استقبال کیا

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد جبکہ افراط زر کی شرح 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی تیسری لہر کی وجہ سے اقتصادی و تجارتی مشکلات اور زرعی شعبہ میں متوقع کم شرح نمو کی وجہ سے جاری مالی سال کے لئے پاکستانی معیشت میں دو فیصد کی بڑھوتری کی توقع کی گئی ہے تاہم اس دوران افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ یعنی 8.7 فیصد کی سطح تک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔