رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 52 فیصد کمی

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 52 فیصد کمی آئی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کےمطابق 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا خالص منافع 2.327 ارب روپے رہا جبکہ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران کمپنی کو 4.805 ارب روپے خالص منافع …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 52 فیصد کمی آئی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کےمطابق 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا خالص منافع 2.327 ارب روپے رہا جبکہ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران کمپنی کو 4.805 ارب روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔

اسطرح سال 2023 کے مقابلہ میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 2.478 ارب روپے یعنی 52فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے اس عرصہ کیلئے کمپنی نے دوسری مرتبہ وسط مدتی 25 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کو 105.96 روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی تاہم جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 51.32 روپے تک کمی ہوگئی ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق جنوری تاستمبر 2024 کے دوران نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 28.53فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس دوران کمپنی کو 12.285ارب روپے خالص منافع حاصل ہوا ہے جبکہ جنوری تا ستمبر 2023 کیلئے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا خالص منافع 15.791 ارب روپے رہا تھا ۔ خالص منافع میں 3.506 ارب روپے کی کمی کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 384.21 روپے کے مقابلہ میں 270.91 روپے تک کم ہوگئی ۔

مزید خبریں