- Advertisement -
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک بھر میں قائم اے ٹی ایمز سے259 ملین روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کےمطابق ملک بھر میں اس وقت 19 ہزار 519 اے ٹی ایمز صارفین کو بینکاری کی خدمات فراہم کر رہی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران اے ٹی ایمز سے 259 ملین کی ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جن کی مالیت 4.3 ٹریلین روپے ریکارڈکی گئی ہے ۔ اس طرح ہر اے ٹی ایم مشین سے یومیہ 144 ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں اور ہر ٹرانریکشن کی اوسط مالیت 16 ہزار 400 روپے رہی ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577161
- Advertisement -