اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر2024کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں لسٹڈ95بڑی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 403ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔
ٹاپ لائن ریسرچ کی رپور ٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر2024 کے لئے95 کمپنیوں کی جانب سے اپنے حصہ داروں کےلئےمجموعی طور پر 106ارب روپے کے کیش ڈیوڈنڈکا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر2023کے دوران 104ارب روپے کیش ڈیوڈنڈدیا گیا تھا ، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی ایس ایکس میں لسٹڈ 95 بڑی کمپنیوں کی جانب سے اپنے حصہ داروں کوکیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی میں 3فیصد یعنی 2ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔