اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیڈ ویئر کی برآمدات میں 30.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران بیڈ ویئر کی برآمدات ایک لاکھ 3 ہزار 448 میٹرک ٹن رہیں جن کی مالیت 72 ہزار 435 ملین رہیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران بیڈ ویئر کی برآمدات ایک لاکھ 28 ہزار 115 میڑک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مالیت 94 ہزار 700 ملین تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران بیڈ ویئرکی برآمدات میں 22 ہزار 265 ملین یعنی 30.74فیصد اضافہ ہوا ہے۔