رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں15.66فیصد جبکہ فروخت میں13.21فیصد کا اضافہ ریکارڈ

86
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی جولائی تا دسمبر کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں15.66فیصد جبکہ فروخت میں13.21فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا دسمبر کے دوران 1000 سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار 9 ہزار 984 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران بڑھ کر 11ہزار 548یونٹس تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 1ہزار 564 یونٹس یعنی 15.66یونٹس کا اضافہ ہواہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا دسمبرکے دوران 1000 سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت 9 ہزار 501 یونٹ رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی جولائی تا دسمبر کے دوران بڑھ کر 10ہزار757یونٹ تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت میں 13.21فیصد کا اضافہ ہواہے۔