اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں بیسٹ وے سیمینٹ لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 11.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر تک بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کو6880.68 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بیسٹ وے سیمینٹ لمیٹڈ کو 6194.16 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 4.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مذکورہ عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 11.54 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بیسٹ وے سیمینٹ لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 10.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔