رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میںاوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر اضافہ

67

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میںاوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جولائی سے دسمبر2019ءکے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں 354 ملین ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی ہیں اور اس دوران قومی برآمدات کا حجم 11.53 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے دسمبر 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 11.18 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران قومی برآمدات میں 354 ملین ڈالر یعنی اوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔