اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی سامنے آئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اگست تک ملک میں 2147 یونٹس جیپوں کی پیداوار جبکہ 1899 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 2769یونٹس جیپوں کی پیداوار اور 2863 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔