رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں نیٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

108

اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں نیٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان اور پاکستان ہوزری مینوفیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک نیٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکھنے میں آیا جبکہ صرف اکتوبر کے مہینے میں نیٹ ویئر کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 16 فیصد رہی۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی کے مطابق حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کے نتیجے میں ہر سال نیٹ ویئر کی برآمدات میں 25 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔