رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے 6.083 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

92

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان نے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات سے 6.083 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 سے لیکر جنوری 2019ءتک کے عرصہ میں پاکستان نے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات سے مجموعی طورپر6.083 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات سے 7.183 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔