اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ میں 4.30 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اگست 2024ء میں تجارتی خسارہ 21فیصد تک کم ہوگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی،اگست 2023ء کے دوران تجارتی خسارہ 3.74 ارب ڈالر تھا تاہم جاری مالی سال میں جولائی ، اگست 2024ء میں ملک کا تجارتی …
رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ میں 4.30 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ میں 4.30 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اگست 2024ء میں تجارتی خسارہ 21فیصد تک کم ہوگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی،اگست 2023ء کے دوران تجارتی خسارہ 3.74 ارب ڈالر تھا تاہم جاری مالی سال میں جولائی ، اگست 2024ء میں ملک کا تجارتی خسارہ 3.57 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 0.17 ارب ڈالر یعنی 4 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اگست 2023ء کے مقابلہ میں اگست 2024ء کے دوران تجارتی خسارہ میں 20.54 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اگست 2023ء میں تجارتی خسارہ 2.11 ارب ڈالر رہا تھا تاہم رواں مالی سال میں اگست 2024ء کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1.67ارب ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح اگست 2023ء کے مقابلہ میں اگست 2024ء کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 0.44 ارب ڈالر یعنی 21 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








