رواں مالی سال کے دوران مختصر مدت کی موسمیاتی آلودگیوں کے لئے پاکستان کی پہلی قومی انوینٹری تیار کی گئی، اقتصادی سروے

54
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے مالی سال 23۔2022 میں قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر شراکت داروں کی مشاورت سے مختصر مدت کی موسمیاتی آلودگیوں کے لئے پاکستان کی پہلی قومی انوینٹری تیار کی۔ قومی اقتصادی جائزہ برائے سال 23۔2022 کے مطابق ستمبر 2022 میں دریائے سندھ کے ایکو سسٹم کے تحفظ اور بحالی کے لئے لیونگ انڈس انیشی ایٹو کی منظوری دی گئی۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام اس پروگرام کے لئے اقوام متحدہ کا تعاون حاصل ہے۔ جسے ماحولیات کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل فورم کوپ 27 میں بھی پیش کیا گیا۔ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر قدرتی وسائل کی بحالی کے ذریعے سندھ طاس کو ایک فروغ پذیر ماحولیاتی نظام میں تبدیل کرنے کی خواہش پر مبنی ہے۔