اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 6 فیصد ،گندم 2.5 فیصد اور کھاد کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ہو¿ا ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2019.20 کے دوران مکئی کی پیداوار 6 فیصد اضافے کے ساتھ 7.236ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 6.836 ملین ٹن تھی,گندم کی پیداوار 2.5 یذصد اضافے کے ساتھ 24.964 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 24.349 ملین ٹن تھی اعداد و شمار کے مطابق کھاد کی ملکی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ہو¿ا ہے