اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران بینکوںکی جانب سے نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کی شرح میں110 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں یکم جولائی 2016ءتا 2جون 2017ءکے دوران بینکوںکی جانب سے نجی شعبہ اور صارفین کو525.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فراہم کردہ قرضوں کا حجم 249.6 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔