رواں مالی سال کے دوران وفاق کی مالی معاونت سے آزاد کشمیر میں 25 کلومیٹر بڑی شاہرائوں اور 271 کلومیٹر لنک روڈز سمیت 159 منصوبوں کی تکمیل کی گئی

17
Annual Development Program 2025-26
Annual Development Program 2025-26

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران وفاق کی مالی معاونت سے آزاد کشمیر میں 25 کلومیٹر بڑی شاہرائوں اور 271 کلومیٹر لنک روڈز سمیت 159 منصوبوں کی تکمیل کی گئی۔کل بجٹ کا 34 فیصد مواصلات و تعمیرات کے لئے مختص کیا گیا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025 میں دیئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 62 فیصد بجٹ جاری منصوبوں کے لئے مختص کیاگیا۔تعلیم اور انرجی کے لئے 11 فیصد،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لئے 8 فیصد،صحت کے لئے 7 فیصد اور دیگر سماجی اور مفید منصوبوں کے لئے 24 فیصد بجٹ مختص کیاگیا۔

رواں مالی سال کے دوران 23 ہزار 500 صارفین کو بجلی کے نئے کنکشن دیئے گئے،22 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز 325 ٹرانسفارمرز کی تنصیب،ایک گرڈ سٹیشن تعمیر کیاگیا۔8.44 میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کی گئی۔8 ہزار پی سی سی سٹریٹس،پاتھ اور لنک روڈز کی تعمیر کی گئی۔40 سکولوں کی عمارتیں،8 پل تعمیر کئے گئے۔72 سکولوں کو ضروری سہولیات فراہم کی گئیں،1380 بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کی گئی۔تعلیمی اداروں کو 30 بسیں فراہم کی گئیں۔15 ہزار 310 نوجوانوں کو ٹیوٹا کے ذریعے ہنر مندی کی تربیت دی گئی۔

صحت کے شعبہ میں 40 کروڑ روپے کی ادویات مفت فراہم کی گئیں۔زرعی شعبہ میں 9 ہزار 580 سرٹیفائیڈ بیج،20 لاکھ پھلدار پودے اور 40 ہزار سبسڈائزڈ زیتون کے پودے کاشتکاروں کو دیئے گئے۔لائیو سٹاک کے شعبہ میں 123 شیپ و گوٹ فارمزبنائے گئے۔45 فش پونڈزاور 4 ٹائوٹ فارمز قائم کیے گئے۔2 آئی ٹی سنٹر آف ایکسیلنس قائم کئے گئے۔3 فوڈ ٹیسٹنگ لیبز اور ایک چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے گئے۔500 یتیم بچوں کو وظائف دیئے گئے۔اس کے علاوہ 38 منی سپورٹس گرائونڈز،دو ٹورسٹ سائیٹس،ایک میوزیم قائم کیاگیا۔صنعتی ترقی کے لئے 9 ہزار 376 بلاسود قرضے فراہم اور 180 ٹریننگ پروگرامز منعقد کئے گئے۔