- Advertisement -
اسلام آباد ۔22 نومبر(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 94.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات 18 کروڑ 75 لاکھ 57ہزار ڈالر رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کا حجم 9کروڑ 66 لاکھ 10 ہزارڈالر رہی۔ رواں سال خام تیل کی برآمدات میں مجموعی طورپر 214.90 فیصد کااضافہ دیکھنے میںآیا اور رواں مالی سال کے دوران جولائی سے اکتوبر تک 10 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار ڈالر کا خام تیل برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3 کروڑ30 لاکھ 79 ہزار ڈالر کا خام تیل برآمد کیا گیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123061
- Advertisement -