رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 6118.3 ہزار میٹرک ٹن اور خام تیل کی درآمدات 5858.4 ہزار میٹرک ٹن رہیں

87
رواں مالی سال کے دوران صحت کے شعبہ میں اخراجات سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار کا 1.4 فیصد رہے، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 6118.3 ہزار میٹرک ٹن اور خام تیل کی درآمدات 5858.4 ہزار میٹرک ٹن رہیں۔ جمعرات کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے 23۔2022 کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی 2022 سے تا مارچ 2023 تک پٹرولیم مصنوعات کی طلب 13.01 ملین ٹن رہی۔

اس عرصہ کے دوران 6118.3 ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات اور 5858.4 ہزار میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے دوران گیس کا مجموعی استعمال 2627 ایم ایم سی ایف ڈی اور آر ایل این جی کا استعمال 631 ایم ایم سی ایف ڈی رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کوئلہ کی کھپت 15.42 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔