رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کے آپریٹنگ ریونیو میں 99.6 فیصد اضافہ ہوا، اقتصادی سروے

121
رواں مالی سال کے دوران پی آئی اے کے آپریٹنگ ریونیو میں 99.6 فیصد اضافہ ہوا، اقتصادی سروے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کے آپریٹنگ ریونیو میں 99.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اورپی آئی اے کے بیڑے میں اس وقت جہازوں کی تعداد 35 ہے۔

وزارت خزانہ و محصولات ڈویژن کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے رواں مالی سال 23۔2022 کے اقتصادی سروے کے مطابق پی آئی اے کے پاس اِس وقت 35 جہاز ہیں۔ رواں مالی سال جولائی 2022 تا جون 2023 کے دوران پی آئی اے کے آپریٹنگ ریونیو میں 99.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ ریونیو سال 2021 کے 86185 ملین روپے کے مقابلے میں 172,038 ملین روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اِس عرصہ کے دوران آپریٹنگ اخراجات میں 81.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔