اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں چین سے درآمدات میں 10.28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری تک پاکستان نے چین سے 5.93 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.28 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان نے چین سے درآمدات پر6.54 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019 ءمیں چین سے درآمدات پر پاکستان نے 875.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں6 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے ساتویں مہینے میں چین سے درآمدات پر پاکستان نے 928.25 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔