اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برطانیہ کو 304ملین ڈالر کی پاکستانی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 281ملین ڈالر تھا۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اقتصادی وتجارتی ونگ کے زرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان نے برطانیہ سے 97ملین ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران برطانیہ سے درآمدات کا حجم 112ملین ڈالر تھا۔اس طرح برطانیہ سے درآمدات میں 13فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔زرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مجموعی پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا حجم 401 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت رواںمالی سال کے دوران دو طرفہ تجارت میں دو فیصداضافہ ہوا ہے۔اس طرح (جولائی-اگست2020-21)کے دوران پاک برطانیہ تجارتی توازن 207ملین ڈالر رہا، جس میں 22فیصد اضافہ ہوا ۔زرائع نے رواں سال ماہ اگست کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تجارت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 135ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔