رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 35.08 فیصد اضافہ ہوا

76
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 35.08 فیصد اضافہ ہو گیا۔ جولائی سے جنوری 2018-19ءکے دوران 184.35 ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 136.47 ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و مطابق جنوری 2019ءکے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 52.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گڑ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 5.65 فیصد اضافہ کے ساتھ 20.62 ملین ڈالر رہیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 19.05 ملین ڈالر تھیں۔