اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.7 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی2019ءمیں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.7 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی معشیت کے اس اہم شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 76.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مالی سال 2017-18 ءکے مقابلے میں 54.52 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح مالی سال 2016-17 ءمیں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 296.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹیکسٹائل ان شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا رحجان زیادہ ہے۔