رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسسریز کی ملکی برآمدات میں 35.25 فیصد کا اضافہ

79
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسسریز کی ملکی برآمدات میں 35.25فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران 11سو 32ملین روپے کے آٹو پارٹس اینڈ اسسریز بر آمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسسریز کی ملکی برآمدات 15سو 31 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسسریز کی ملکی برآمدات میں 399ملین روپے یعنی 35.25فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔