اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران 26 ہزار 372 ملین روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات 29ہزار 376 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار 4 ملین یعنی 11.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔