رواں مالی سال کے10 مہینوں میں پاکستان سے افغانستان کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے10 مہینوں میں پاکستان سے افغانستان کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018ءتک 1.282 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔