25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال 2015-16ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.11 فیصد...

رواں مالی سال 2015-16ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.11 فیصد کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 جون(اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران 687.249 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 653.813 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات میں 0.66 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جاری مالی سال کے پہلے11 مہینوں کے دوران 1.256 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی درآمدات کا حجم 1.265 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں