رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے خسارے میں 54 فیصد تک اضافہ

115

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا خسارہ 54 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کی مطابق جاری مالی سال میں پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران خدمات کے شعبہ کے خسارہ میں 385 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران خدمات کے شعبہ کا خسارہ 1.099 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جوالائی تا اکتوبر کے دوران شعبہ کا خسارہ 714 ملین ڈالر رہا ہے تھا اسطرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے خسارے میں 385 ملین ڈالر یقینی 54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔