رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 8.1 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 11 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 11 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 10 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں سب سے زیادہ 14.6 فیصد جبکہ تیار ملبوسات کی برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔