اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے عرصہ میں ملک کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 26.9 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2018-19ءکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران حسابات جاریہ کا خسارہ 11.586 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ خسارہ 15.864 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 26.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔