رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت کی شرح میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت کی شرح میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ءکے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 10 لاکھ 76 ہزار 190 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار 450 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔