28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران...

رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں64فیصد کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں64فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں دالوں کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی تاہم عالمی منڈیوں میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمد کنندگان نے درآمدات میںاضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے چار مہینوں کے دوران 202 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئیں ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران172 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں تھیں جبکہ وزن کے لحاظ سے درآمدات کا حجم ایک لاکھ92 ہزار942 ٹن کے مقابلہ میں3 لاکھ16 ہزار324 ٹن تک بڑھ گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں