رواں مالی سال 21۔2020ء کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک میں طبی مصنوعات کی درآمد 4.03 فیصد رہی

49
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال 21۔2020ء کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک میں طبی مصنوعات کی درآمد 4.03 فیصد رہی۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق پاکستان نے جولائی سے جنوری 21۔2020ءکے دوران 614.01 ملین ڈالر مالیت کی طبی مصنوعات درآمد کیں جو گزشتہ سال جولائی ۔

سے جنوری 20۔2019ء کے دوران 590.783 ملین ڈالر تھیں۔ مقدار کے حوالے سے طبی درآمدات میں معمولی کمی 0.96 فیصد ہوئی جیسے کہ گزشتہ سال 12858 میٹرک ٹن کی ڈرآمدات کے مقابلہ زیر مشاہدہ مدت کے دوران طبی مصنوعات کی درآمد 12734 میٹرک ٹن رہی۔