رواں مالی سال 24۔2023کے دوران چاول کی پیداوار 9.87 ملین ٹن ،گندم کی پیداوار 31.44 ملین ٹن رہی

167
Instructions for cleaning wheat seed
Instructions for cleaning wheat seed

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):رواں مالی سال 24۔2023کے دوران چاول کی پیداوار 34.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 9.87 ملین ٹن جبکہ گندم کی پیداوار 11 فیصد اضافہ کے ساتھ 31.44 ملین ٹن رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال24۔2023 کے دوران چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چاول کی پیداوار 34.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 9.87 ملین ٹن رہی جو گذشتہ مالی سال کے دوران 7.32 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گندم کی پیداوار رواں مالی سال 24۔2023کے دوران 11 فیصد اضافہ کے ساتھ 31.44 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 28.16 ملین ٹن تھی۔