28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال2018-19ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کے حصول...

رواں مالی سال2018-19ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کے حصول میں5.5 گنا کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ءکے دوران نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کے حصول میں5.5 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں نجی شعبہ نے245 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شعبہ کو صرف44 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شرح سود میں اضافہ کے باوجود نجی شعبہ کی جانب سے قرضوں کے حصول میں 5گنا سے زائد کے اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں