رواں ماہ ١م کے نئے پودے لگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے ،ماہرین زراعت

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل 30ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ جو باغبان و کاشتکار آم کے نئے پودے لگانا چاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگا لیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رواں …

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل 30ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ جو باغبان و کاشتکار آم کے نئے پودے لگانا چاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگا لیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نئے پودے لگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ باغات میں لگانے کیلئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو درمیانے قد کے ہوں اور ان کی عمر 3سال سے زائد نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہونی چاہیے ، پودے چھتری نما اور ان کی تین سے چار شاخیں ہوں ۔ انہوںنے بتایاکہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہو اورپودا نرسری میں تبدیل شدہ ہو یا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنا بھی زخمی نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ پودوں کی گاچی 25سینٹی میٹر چوڑی اورلمبائی 30سے 35میٹر تک ہو ۔ انہوںنے کہاکہ آم کے پودے کو تھرپس ، سکیل، ملی بگ سمیت مختلف کیڑوں سے پاک ہوناچاہیے ۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ مربع نما طریقہ سے پودے سے دوسرے پودے اورایک قطار سے دوسری قطار کا فاصلہ ہمیشہ برابر ہونا چاہیے تاکہ آم کے پودے کی بڑھوتری متاثرنہ ہو۔