اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ رواں ہفتے یوریا کھاد کی سپلائی 30فیصد مزید بڑھائی جائے،یوریا کھاد کی طلب کو ملکی پیداوار سے پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت فرٹیلائز ر ریویو کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں گفتگو رکرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں یوریا کی ماہانہ پیداوار اور ترسیل پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ فرٹیلائز ر انڈسٹری میں مثبت نمو کا رجحان دیکھا گیا۔ ملک میں یوریہ کی یومیہ پیداوار اوسطاً 20 ہزار ٹن ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کھاد کی فی بوری قیمت 1800 روپے پر آگئی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ہفتے یوریا کھاد کی سپلائی مزید 30فیصد بڑھایا جائے۔ فاطمہ فرٹیلائرز اور ایگری ٹیک کے پلانٹس جنوری اور فروری میں پوری استعداد سے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوریا پلانٹس کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ یوریا کھاد کی طلب کو ملکی پیداوار سے پورا کیا جائے گا۔