Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
31.7 C
Islamabad
پیر, جون 30, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں روایتی مالیاتی اداروں کے بالغ پاکستانی اکائونٹ ہولڈرز کی شرح میں گذشتہ...
  • قومی خبریں

روایتی مالیاتی اداروں کے بالغ پاکستانی اکائونٹ ہولڈرز کی شرح میں گذشتہ ایک دھائی کے دوران 28فیصد اضافہ

کی طرف
Hafiz Sharif
-
پیر, 30 جون 2025, 11:49 صبح
6
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    Karandaaz Financial Inclusion Survey
    Karandaaz Financial Inclusion Survey

    اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):روایتی مالیاتی اداروں کے بالغ پاکستانی اکائونٹ ہولڈرز کی شرح میں گذشتہ ایک دھائی کے دوران 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں بینکوں ، نان بینکنگ فنانشل اداروں اور ڈیجیٹل والٹس وغیرہ کے بالغ اکائونٹ ہولڈرزکی شرح 7 فیصد تھی تاہم 2024 کے دوران یہ شرح 35 فیصد تک بڑھ گئی ۔ کارانداز فنانشل انکلوژن سروے (کے ایف آئی ایس) کے مطابق گذشتہ 10 سال میں رجسٹرڈ خواتین صارفین کی تعداد 3 فیصد کے مقابلہ 14 فیصد جبکہ مرد صارفین کی شرح 11 فیصد کے مقابلہ میں 56 فیصد تک پہنچ گئی ۔

    سرو ے نتائج کےمطابق 2014 تا 2024 کے عرصہ کے دوران پنجاب میں مالیاتی نظام میں شمولیت کے اعدادوشما ر انتہائی حوصلہ افزاء رہے ہیں اور 2024 میں صوبہ کے 40 فیصدبالغ شہری روایتی مالیاتی نظام سے منسلک ہیں جبکہ 2014 میں یہ شرح 8 فیصد تھی ۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں ایک دھائی قبل مالیاتی نظام کی سہولیات سے مستفید ہونے والے صارفین کی شرح 5فیصد تھی جو 2024 کے دوران 29 فیصد تک پہنچ گئی ۔

    دوسری جانب بلوچستان اور سندھ کے اعدادوشمار پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلہ کافی پیچھے ہیں ۔سروے نتائج کےمطابق سند ھ کے 9 فیصد بالغ شہری 2014 میں مالیاتی نظام میں شامل تھے جبکہ 2024 میں یہ شرح 26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں اس عرصہ کے دوران مالیاتی نظام میں شمولیت کی شرح میں 14 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے ۔

    ڈیٹا دربار کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2018 تا ستمبر 2024 کے عرصہ میں کھولے گئے برانچ لیس اکائونٹس میں پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے اور اس عرصہ کے دوران پنجاب میں برانچ لیس اکائونٹس کھلوانے کی شرح میں 145 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان میں اس میں 860 فیصدکی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 600.5 فیصد کی شرح سے آزاد کشمیر میں برانچ لیس اکائونٹس سے استفادہ کا آغاز کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک دھائی کے دوران برانچ لیس اور روایتی بینکاری کی سہولیات سے استفادہ کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 2.61 ارب ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ سال 2023 میں مجموعی طور پر 3.94 ارب ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں ۔

     

    • ٹیگز
    • 28% increase
    • Pakistani account holders
    • Traditional financial institutions
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونسوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری کے خلاف کارروائی
      اگلا مضمونریسکیو 1122 ایبٹ آباد سٹیشن انچارج کی جانب سے ریسکیورز کیلئے میڈیکل ٹریننگ کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ
      Hafiz Sharif
      Hafiz Sharif

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے، جنید انوار چوہدری

      پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سفیر فرانسو دیلہائے سے ملاقات

      گورنرہائوس میں محرم الحرام کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا

      تازہ خبریں

      شدید گرمی میں کوڑا کرکٹ صاف کرنے والے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، ڈپٹی کمشنر...

      Khurram Sardar - پیر, 30 جون 2025, 9:02 شام 0

      ضلع ملتان میں حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر...

      Khurram Sardar - پیر, 30 جون 2025, 9:00 شام 0

      قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ کو المروان ویلفیئر...

      Khurram Sardar - پیر, 30 جون 2025, 8:55 شام 0

      اسسٹنٹ کمشنر کاامام بارگاہ چھتر اورطاہر کوٹ کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات اورجلوس کے روٹس...

      Khurram Sardar - پیر, 30 جون 2025, 8:44 شام 0

      سمندر کا بڑھتا درجہ حرارت آبی حیات کے لیے خطرہ ہے، جنید انوار چوہدری

      Azhar Farooq - پیر, 30 جون 2025, 8:44 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول