روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی نیب کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر بے بنیاد‘ من گھڑت‘ غلط اور حقائق کے منافی ہے‘ ترجمان نیب

180
ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیوروکے ترجمان نے روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی نیب کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد‘ من گھڑت‘ غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ گروپ کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے 20 ستمبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کو من و عن شائع کرنا چاہیے تھا مگر روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر حنیف خالد نے اپنی خبر میں نہ صرف نیب کا موقف من و عن پیش نہیں کیا بلکہ اس کو توڑ مروڑ کر جو تاثر دینے کی کوشش کی ہے اس کو نیب یکسر مسترد کرتا ہے۔ مذکورہ ایڈیٹر نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ جانچنے میں کیا پیمانہ اختیار کیا کہ ملک بھر میں بیورو کریٹس نیب ایکشن کے خوف سے اہم فیصلے کرنے میں سست روی کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث چاروں صوبوں میں ترقیاتی کام رک ر ہے ہیں۔