- Advertisement -
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ روزنامہ جنگ کے نیوز ڈیسک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے منحرف ہونے کی جعلی خبر گھڑی ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنگ اخبار نے خبر دی کہ تحریک انصاف کے 33 اراکین منحرف ہو گئے،ان میں سردار نصراللہ دریشک اور ریاض فتیانہ کے نام بھی شامل تھے،
- Advertisement -
ان اراکین نے رپورٹر سے وضاحت چاہی تو پتہ چلا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی فہرست والی فیک نیوز اس نے فائل نہیں کی بلکہ یہ ڈیسک پر تیار ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=299586
- Advertisement -