ماسکو۔6جنوری (اے پی پی):روس کے مغربی علاقے کیروف میں لکڑی کے اپارٹمنٹ میں آ تشزدگی سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نے روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے حوالے سے بتایا کہ آگ ماسکو سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر شمال مشرق میں کلمز نامی گاؤں کے ایک اپارٹمنٹ میں لگی جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہو ئے
۔ وزارت کی ٹیمیں آ تشزدگی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ کیروف کے گورنر الیگزینڈر سوکولوف نے کہا کہ اس عمارت میں 11 افراد رہائش پذیر تھے، بنیادی طور پر یہ پنشنرز کا گھر تھا۔