اسلام آباد ۔09 نومبر (اے پی پی) سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو پاک امریکا تعلقات جاری رہیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کے دوران پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کے بھارت سے اقتصادی،معاشی اور دفاعی مفادات وابستہ ہیں اور وہ پاکستان کو ثانوی حیثیت دیتا ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم نے کہا کہ امریکا کو جب پاکستان کی ضرورت ہوتی ہے تو تعلقات بہتر کر لیتا ہے