روس، چین کے ساتھ تجارت کو 2020 ءتک بڑھا کر 200 ارب ڈالر کرنے کا خواہاں،موجودہ حجم 86 ارب ڈالر ہے

ماسکو ۔ 30 مئی (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارت کو 2020 ءتک بڑھا کر دوگنا کرنا چاہتا ہے۔نائب وزیر خارجہ ایگور مارگلوف نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران کہا کہ چین نے حالیہ عرصے کے دوران خود کو روس کے لیے اہم ترین تجارتی و اقتصادی شراکت دار ثابت کیا ہے اور ہمارا ملک اس کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو …

ماسکو ۔ 30 مئی (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارت کو 2020 ءتک بڑھا کر دوگنا کرنا چاہتا ہے۔نائب وزیر خارجہ ایگور مارگلوف نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران کہا کہ چین نے حالیہ عرصے کے دوران خود کو روس کے لیے اہم ترین تجارتی و اقتصادی شراکت دار ثابت کیا ہے اور ہمارا ملک اس کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو مختصر ترین مدت میں 100 فیصد بڑھانا چاہتا ہے۔