واشنگٹن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صدر ولادی میرپیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر …
روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ولادی میر پیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے رابطہ
واشنگٹن ۔ 4 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صدر ولادی میرپیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات 16 جولائی کو فِن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو گی۔









