25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات استنبول میں ہو سکتی ہے، ترک...

روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات استنبول میں ہو سکتی ہے، ترک نائب صدر

- Advertisement -

استنبول۔28اگست (اے پی پی):ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی ملاقات استنبول میں ہو سکتی ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ استنبول میں روس اور یوکرین درمیان براہ راست مذاکرات کے تین دور منعقد ہوں گے۔

ترک نائب صدر نے یوکرین تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ماضی میں کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جنہیں دونوں فریقوں کا اعتماد حاصل ہے ۔ ماضی میں انہوں نے یوکرین سے اناج کی برآمد اور قیدیوں کے تبادلے پر دونوں ممالک کے درمیان تصفیے میں ٹھوس نتائج حاصل کئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں