ماسکو ۔ 21 اگست (اے پی پی) روس کی حکومت نے گندم کی برآمد میں اضافے کیلئے برآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔وزارت زراعت کے شعبہ ریگولیشن کے سربراہ ولادمیر وولک کے مطابق اس تجویز کا مقصد ملکی گندم کی زیادہ سے زیادہ برآمد کو یقینی بنانا ہے جس کے تحت تاجروں کو یکم جولائی 2017 ءتک برآمدی ڈیوٹی سے مستثنی قرار دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یہ تجویز منظوری کیلئے اعلی قیادت کو پیش کردی گئی ہے۔