روسی دفاعی نظام کی خریداری سے دستبردار نہیں ہوں گے، ترک صدر

113
Turkish president
Turkish president

انقرہ۔ 26 جون (اے پی پی) ترک صدر نے امریکی دباو¿ کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی دباو¿ کے باوجود روسی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری سے دستبردار نہیں ہو گا۔ انقرہ میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہا کہ روس سے دفاعی نظام خریدنے یا نہ خریدنے کا معاملہ ترکی سے تعلق رکھتا ہے، تیسرے فریق کو اس مداخلت کا حق نہیں۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے پر کسی سے مذاکرات کریں گے۔